ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناکافی ثبوت کی بنیادپرپرمود متالک سمیت بدنام زمانہ ’پَب حملے‘ کے تمام ملزمین باعزت بری

ناکافی ثبوت کی بنیادپرپرمود متالک سمیت بدنام زمانہ ’پَب حملے‘ کے تمام ملزمین باعزت بری

Mon, 12 Mar 2018 20:12:15    S.O. News Service

منگلورو 12؍مارچ (ایس او نیوز)سال 2009 میں منگلوو کے ایک پَب میں پارٹی منانے میں مشغول نوجوان لڑکے لڑکیوں پرزعفرانی بریگیڈ کی طر ف سے بدنام زمانہ حملہ جو ہواتھا، اس کے تمام ملزمین کو ناکافی ثبوت کی وجہ سے عدالت نے بری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس حملے میں بطور ملزم سری رام سینا کے چیف پرمود متالک کا نام بھی شامل تھا، اور انہی کے گروہ پرمنگلورو بالمٹاروڈ پر واقع Amnesia-The Loungeمیں ہوئے اس حملے میں شامل رہنے کا الزام تھا۔ منجملہ 30افراد پر کیس داخل کیاگیا تھا۔ پب کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجودتھا۔اس کے علاوہ 27افراد کو بطور گواہ پیش کیاگیا تھا۔ یہ حملہ قومی سطح پر میڈیا کی سرخیوں میں بھی رہا تھااورہر سطح پر اس حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ مگر آج تقریباً 8سال بعد عدالت میں استغاثہ ملزمین پر جرم ثابت کرنے میں ناکا م رہا۔ لہٰذا تھرڈجے ایم ایف سی کورٹ کے جج منجوناتھ نے تمام ملزمین کو باعزت بری کردیا۔ پرمود متالک نے عدالت کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔


Share: